شادی کے دوران دولہا نے دٴْلہن کو بے دھیانی میں تھپڑ مار دیا، احساس ہونے پر معذرت کرلی

منگل 20 جولائی 2021 18:54

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) بھارت میں دلہن کے دولہا کو تھپڑ مارنے جیسے دلچسپ واقعات کی خبریں تو سامنے آتی ہی رہی ہیں لیکن مغرب میں بھی ایک شادی کے دوران دولہا نے اپنی دلہن کو تھپڑ دے مارا جو دراصل بے دھیانی میں لگا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا نے ایک جوڑے کی شادی کی تقریب سے لی گئی ویڈیو کا کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو دلہن کو بے دھیانی میں تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اپنی نئی زندگی کا خوشگوار آغاز کرنے والے دولہا نے جب دلہن کے چہرے پر مکھی دیکھی تو اس نے مکھی ہٹانے کیلئے زور سے ہاتھ ہلایا جو دلہن کے منہ پر جالگا اور اس واقعے کے بعد دولہا دلہن کی بھی ہنسی نکل گئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا کے تھپڑ سے دلہن کے چہرے سے مکھی تو اڑ گئی لیکن بعد ازاں دولہے کو بھی فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا جس پر اس نے دلہن سے معذرت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :