محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے عید الاضحی کے موقع پراضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرزکیخلاف صوبے بھر میں کارروائی شروع کردی

منگل 20 جولائی 2021 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے عید الاضحی کے موقع پراضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرزکیخلاف صوبے بھر میں کارروائی شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مسافروں کو2لاکھ روپے سے زائد اضافی کرایہ واپس کروادیا گیا اورمسافر گاڑیوں پر 1 لاکھ 80 ہزار روپے کاجرمانہ کیا گیا,اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کراچی, حیدرآباد, ٹھٹہ اورسکھر سمیت دیگرشہروں میں کی گئیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق خیرپور,شہیدبینظیرآباد, میرپور خاص اور دیگر شہروں میں کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے مسافروں کو وارننگ دی گئی جبکہ, متعدد گاڑیاں متعلقہ تھانوں میں بندکردی گئیں۔لاڑکانہ میں 45 مسافروں کو سفر کے دوران ویکسین لگائی گئی اور 7 ہزار روپے جرمانہ, عائد کیا گیا۔ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹری ٹھٹھہ اعجاز سرہیو نے کراچی سے تھر جانے والے 100 سے زائد مسافروں کو اضافی کرایہ واپس کروایا۔