پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز خطرے میں پڑ گیا

ویسٹ انڈیز کے ایک نان پلیئنگ ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکے باعث دوسرا ون ڈے ملتوی کردیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 جولائی 2021 11:05

پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز خطرے میں پڑ گیا
جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جولائی 2021ء ) ویسٹ انڈیز اور آسڑیلیا کے درمیان ہونے والا دوسرا ون ڈے میچ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ایک نان پلیئنگ ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث دوسرے ون ڈے میچ کو ملتوی کردیا گیا ہے،پہلے ون ڈے میچ میں آسڑیلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی تھی۔

(جاری ہے)

اس وقت پاکستانی ٹیم بھی ویسٹ انڈیز میں موجود ہے جہاں بارباڈوس میں سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد تمام ارکان کو جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔ قومی کرکٹ سکواڈ کے تمام ارکان کی روم آئسولیشن ختم ہوگئی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔