برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر، 14 افراد ہلاک

برطانیہ میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا

جمعہ 23 جولائی 2021 12:20

برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر، 14 افراد ہلاک
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) برطانیہ میں جاری گرمی کی شدید لہر کے دوران 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ تمام ہلاک افراد مختلف مقامات پر پولز یا دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔ برطانیہ میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق حالیہ گرمی کی شدید لہر سے پریشان حال برطانوی شہریوں نے پولز اور دریا کنارے کا رخ کیا۔بیشتر افراد پانی میں جاکر تیرنا نہ آنے کے سبب ڈوبے۔ ڈوب کر مرنے والوں میں 13 سے 60 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں۔برطانوی ماہرین نے گرمی کی شدید لہر کو قدرتی آفت قرار دیا ہے جس سے سیکٹروں اموات ہوسکتی ہیں۔برطانیہ میں گذشتہ سال گرمی کی شدید لہر سے ڈھائی ہزار سے زائد اموات ہوئی تھیں۔