عید پر زیادہ گوشت کھانے کا انجام، 7 ہزار افراد ہسپتال پہنچ گئے

جمعہ 23 جولائی 2021 18:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) پشاور میں عیدالاضحی پر گوشت زیادہ کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایت کے باعث 7 ہزار سے زائد مریض ہسپتال لائے گئے۔

(جاری ہے)

لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیادہ گوشت کھانے سے متاثرہ2 ہزار500 مریض لائے گئے۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پیٹ درد شکایت پر 4500 مریض لائے گئے جن میں سے 331 مریضوں کو داخل بھی کیا گیا۔حکام کے مطابق بیشتر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :