برطانیہ نے نوازشریف جیسے عناصر کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا، شہباز گل کا دعویٰ

اپنے ملکوں سے پیسہ چوری کرکے برطانیہ میں جمع کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی، معاون خصوصی

جمعہ 23 جولائی 2021 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ نے نوازشریف جیسے عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔اپنے بیان میں شہبازگل نے کہا کہ اپنے ملکوں سے پیسہ چوری کرکے برطانیہ میں جمع کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی کے بقول پہلے مرحلے میں5ایسے افرادکے خلاف کارروائی’دیر آید درست آید‘ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بے شمار ممالک میں غربت کی اصل وجہ ہیں۔ کرپٹ لوگوں نے آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہے۔انہوںنے کہاکہ پانامہ اسکینڈل کے بعد برطانیہ پراپنے عوام کی طرف سے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباو ہے۔