دلہے نے دلہن کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

بھارت کے بعد برطانیہ میں پیش آنے والے واقعہ پر سبھی حیران رہ گئے

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 24 جولائی 2021 08:07

دلہے نے دلہن کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل
برطانیہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جولائی 2021ء ) برطانیہ سے ایک ویڈیو نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، جہاں پر شادی کی تقریب کے دوران دلہے نے دلہن کو تھپڑ مار دیا۔بھارت میں دلہن کے دولہا کو تھپڑ مارنے جیسے دلچسپ واقعات کی خبریں تو سامنے آتی ہی رہی ہیں لیکن مغرب میں بھی ایک شادی کے دوران دولہا نے اپنی دلہن کو تھپڑ دے مارا جو دراصل بے دھیانی میں لگا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پیج پر ایک جوڑے کی شادی کی تقریب سے لی گئی ویڈیو کا کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا کو دلہن کو بے دھیانی میں تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں اپنی نئی زندگی کا خوشگوار آغاز کرنے والے دلہا نے جب دلہن کے چہرے پر مکھی دیکھی تو اس نے مکھی ہٹانے کے لیے زور سے ہاتھ ہلایا جو دلہن کے منہ پر جالگا اور اس واقعے کے بعد دلہا دلہن کی بھی ہنسی نکل گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارت میں ایک واقعہ پیش آ یا تھا جس میں دولہن نے دولہے کے منہ پر تھپڑ مار دیا تھا۔یہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں عجیب و غریب واقع پیش آیا ہے جس کو سن کر لوگ حیران ہو پریشان ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دلہن نے سسرال پہنچتے ہی شادی کی پہلی رات دلہے کو تھپڑ رسید کر دیا اور واپس اپنے میکے چلی گئی۔رپورٹ کے مطابق جب یہ معاملہ دلہے کے خاندان کے ہاتھوں سے نکل گیا تو انہوں نے مقامی پولیس کو واقع کی اطلاع دی۔

پولیس نے دونوں خاندانوں کے مابین صلح کرانی کی کوشش کی تاہم معاملات مزید بگڑ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دلہے کا معاشقہ سامنے آنے کے بعد دلہن نے اسے تھپڑ رسید کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شادی کی تمام رسومات کے دوران دلہن خاموش رہی جیسے ہی وہ اپنے سسرال پہنچی تو یہ واقعہ پیش آیا ہے۔