
سعودیہ میں منی لانڈرنگ میں ملوث 6 بھارتی شہری پکڑ ے گئے
ملزمان سعودی شہری کے نام پر رجسٹرڈ تجارتی ادارے کے ذریعے لاکھوں ریال بیرون ملک بھجوا چکے تھے
محمد عرفان
ہفتہ 24 جولائی 2021
13:32

(جاری ہے)
ان افراد نے منی لانڈرنگ کے لیے ایک سعودی شہری کے تجارتی ادارے پر رجسٹرڈ بینک اکاؤنٹ کا استعمال کیا۔ ملزمان نے سعودی شہری کو کہہ رکھا تھا کہ وہ اس اکاؤنٹ کو بیرون ملک سے تجارتی سامان منگوانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جس کے بدلے میں اسے معقول منافع دیا جائے گا۔
مگر وہ سعودی شہری کی بے خبری کا فائدہ اٹھا کر اس کے ذریعے منی لانڈرنگ کر رہے تھے۔ اس گروہ کے پاس بیرون ملک بھجوانے کے لیے موجود 34 لاکھ ریال سے زائد کی رقم بھی پکڑی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف غیر قانونی تارکین کی معاونت اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جلد ہی انہیں عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک سعودی شہری اور اس کے معاون غیر ملکی کو لاکھوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے جْرم میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ہے۔ سعودی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق مقامی باشندے کو منی لانڈرنگ پر3 سال قید ، 3 سال بیرون ملک سفر پر پابندی کی سزا سْنائی ہے اور اس کی 60 لاکھ ریال کی رقم بھی ضبط کر لی گئی ہے جو منی لانڈرنگ کے لیے باہر کے ملک بھجوائی جانی تھی۔جبکہ اس جْرم میں اس کے معاون غیر ملکی کو قید کی سزا بھگتنے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا حکم سْنایا ہے اور اس کے آئندہ مملکت میں داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔ پبلک پراسیکیوٹر کے ایک اہلکار کے مطابق سعودی شہری نے منی لانڈرنگ کے لیے ایک فرضی کمپنی بنا رکھی تھی۔اس نے ایک غیر ملکی کے ساتھ ملی بھْگت کر کے اس کے بیرون ملک اکاوٴنٹ کے ذریعے رقم باہر بھجوانا شروع کی تھی۔جس کے بدلے میں اسے ہر مہینے ایک معقول رقم دی جاتی تھی۔ یہ شخص لاکھوں ریال پہلے ہی باہر منتقل کروا چکا تھا اور اب مزید 60 لاکھ ریال کی رقم بھی غیر ملکی کے اکاوٴنٹ کے ذریعے ٹرانسفر کروانے کی تیاریوں میں تھا۔ مگروہ اپنی اس بار کی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکا۔تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ ملزم نے ایک فرضی کمپنی کے ذریعے منی لانڈرنگ شروع کر رکھی تھی۔جس کے بعد اسے اور اس کے معاون غیر ملکی کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.