
ویکسینیشن کے ذریعے کورونا وائرس کی شدت سے بچا جاسکتا ہے، ماہرین
امریکا میں کورونا وائرس کے باعث ہسپتالوں میں داخل اور انتقال کر جانے والوں میں لگ بھگ سب وہی افراد شامل ہیں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، رپورٹ
ہفتہ 24 جولائی 2021 15:02

(جاری ہے)
رواں ہفتے تشویش میں مبتلا امریکی سینیٹ کے پینل کو ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے بتایا کہ ویکسینز کام کررہی ہیں وہ بھی اس وقت جب کورونا کی بہت زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے درمیان تیزی سے پھیل رہی ہے۔
طبی حکام نے خبردار کیا کہ اگرچہ کووڈ ویکسینز بہت زیادہ مؤثر ہیں، یعنی تحقیقی رپورٹس کے مطابق فائزر اور موڈرنا سے علامات والی بیماری سے 95 فیصد تک تحفظ ملتا ہے، مگر وہ مکمل تحفظ فراہم نہیں کرتیں بلکہ کوئی بھی ویکسین 100 فیصد مؤثر نہیں مگر ڈیلٹا قسم کے پھیلنے سے قبل بریک تھرو کیسز عوامی توجہ کا مرکز نہیں تھے تاہم اب خطرات بڑھنے کے پیش نظر عوامی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے، شہ سرخیوں سے ویکسینیشن مکمل کرانے والے افراد سوچتے ہیں کہ وہ اب تک ویکسین استعمال نہ کرنے والے اجنبیوں سے ملاقاتوں پر معمول کی زندگی میں توازن برقرار رکھ سکتے ہیں، بالخصوص اگر ان کے خاندان میں خطرے سے دوچار افراد ہوں جیسا کہ بچے جو فی الحال ویکسین نہیں لگوا سکتے۔کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد نیویارک یانکیس سے سمر اولمپکس تک روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ایتھلیٹیس سے متعلق رپورٹس دیکھ رہے ہیں، امریکی جمناسٹک ٹیم کی رکن کارا ایکر ویکسین لگواچکی تھی لیکن ان میں ٹوکیو میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ویمن نیشنل باسکٹ بال کی کھلاڑی کیٹی لو سموئیل سن کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں تھری-آنطتھری باسکٹ بال مقابلے سے باہر کردیا گیا جبکہ ان کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہیں۔بریک تھرو کورونا کیسز کی رپورٹس نے امریکی دارالحکومت میں موجود سیاست دانوں کو ہلا دیا ہے کیونکہ کانگریس کے اراکین، اور فلوریڈا کے ری پبلکن رکن ورن بچنن، ٹیکساس کے کچھ قانون دانوں سمیت ہاؤس کے کم از کم دو افراد میں ویکسینیشن کے بعد کووڈ کی تصدیق ہوئی ہے۔وائٹ ہاوس کے پریس سیکریٹری جین ساکی نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کیمپس میں روزانہ 2 ہزار افراد آتے ہیں تو کچھ بریک تھرو کیسز سے بچنا ممکن نہیں، مگر انتظامیہ کی جانب سے اس وقت تفصیلات جاری کی جائیں گی جب عملے کے ایسے کسی بیمار فرد کا صدر، نائب صدر یا ان کے گھروالوں سے قریبی رابطہ ہوا ہو۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.