بھارت اور پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے، امریکا

ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند ہے، پاک بھارت مستحکم تعلقات آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، قائمقام وزیر خارجہ

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:37

بھارت اور پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے، امریکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈین تھامسن نے ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائیجنوبی ایشیا ڈین تھامسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اورپاکستان کواپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے، ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند ہے، پاک بھارت مستحکم تعلقات آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ڈین تھامسن نے کہا کہ بھارتی حکام سیانسانی حقوق سے متعلق معاملات کواٹھایاجائیگا، مستحکم افغانستان سے پڑوسی ممالک کے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا نے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے دورہ بھارت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے انسداددہشت گردی اوردوطرفہ دفاعی امورپرگفتگوہوگی ،افغان امن عمل، خطے کی صورتحال مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔