چوہدری فواد حسین کا آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس

ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان

اتوار 25 جولائی 2021 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ حادثہ میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ملک و قوم کیلئے بڑا سانحہ ہے، ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالی شہداء کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے،چوہدری فواد حسین نے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔