سعودیہ میں حج کے اختتام کے بعد عمرہ سیزن شروع ہو گیا
ہفتے کی شب 12 بجے عمرہ زائرین کا پہلا گروپ مسجد الحرام پہنچ گیا، زائرین سے سماجی فاصلے کی مکمل پابندی کرائی گئی
محمد عرفان پیر 26 جولائی 2021 11:21
(جاری ہے)
حرم مکی کے تمام داخلی راستوں پر باڈی ٹمپریچر جانچنے کے لیے آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں تاکہ یہاں آنے والوں صحت کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
عمرہ زائرین کے الگ الگ گروپس کے اندر آنے اور باہر جانے کے لیے دروازے مختص کیے گئے ہیں۔ سعودیہ کے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایا ہے کہ اتوار 25 جولائی سے اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ کے اجازت ناموں کا اجراء پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ اور السعودیہ ایئر لائن مشترکہ طور پر عمرہ پروگرام چلائیں گے، جس کے تحت عمرہ کے اجازت نامے السعودیہ اور اعتمرنا ایپ سے حاصل کیے جا سکیں گے۔اس حوالے سے جلد تفصیلات ظاہر کر دی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری ہوں گے۔ اگلے چند ہفتوں میں یومیہ اجازت ناموں کی گنتی میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں عمرہ اور زیارت کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی تھیں اس کے علاوہ خصوصی اجازت نامے کے ذریعے نماز کی ادائیگی کی بھی کی جا رہی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت اور رہ نمائی کے لیے تیار کی جانے والی ایپ ’اعتمرنا‘ سے اب تک 2 کروڑ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے دی جانے والی ہدایات میں مسجد حرام میں نمازوں کے اوقات، کرونا وبا کے نماز کے دوران ایس اوپیز، عمرہ کی ادائی، مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شیڈول بھی شامل ہے۔مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں ’خصوصی مراکز‘ سروسز سے اب تک بیرون ملک سے آنے والے 30 ہزار معتمرین مستفید ہوچکے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت حج نے حرم کی حدود سے حرم مکی تک نمازیوں اور معتمرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چار مقامات مختص کیے گئے ہیں۔اب تک اس سروس کے تحت 1 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں چلائی گئی ہیں جس کے لیے2500 بسوں کا استعمال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکا فلسطین کے معاملہ پرویٹوپاور کا غلط استعمال کررہا ہے، چین
-
امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے احتساب کا مطالبہ
-
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی ،غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار
-
مئیرلندن کے انتخابات کل، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل
-
متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی
-
سعودی عرب میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے قانون میں ترمیم
-
آسٹریلیا کا بھارتی جاسوس نیٹ ورک بے نقاب ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار
-
ترکیہ کا فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
-
امریکی ڈیموکریٹس کا رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.