سیکشن آفیسر ایگری کلچر ساوتھ پنجاب رانا عظیم کا کہروڑپکا کا دورہ رانا عظیم نے آئی پی ایم نمائشی پلاٹ کپاس کو چیک کیاڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت میاں جاوید اقبال اور زراعت آفیسر مہر راشد بھی ہمراہ تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 17:41

سیکشن آفیسر ایگری کلچر ساوتھ پنجاب رانا عظیم کا کہروڑپکا کا  دورہ رانا ..
لودہراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) سیکشن آفیسر ایگری کلچر ساوتھ پنجاب رانا عظیم نے موضع دین پور۔

(جاری ہے)

ڈکھنہ گھاڑو اور علی پور میں نمائشی پلاٹ کا وزٹ کیا اور فصل کی بہتر پیدوار کے لیے کسانوں مشورے بھی دیئے سیکشن آفیسر ایگری کلچر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ آئی پی ایم بلاک کا بنیادی مقصد کپاس کے ضروررساں کیڑوں کو کنٹرول کرکے کمی لانا ہےکیمیائی اسپرے کی تعداد میں کمی لانا ہے تاکہ کاشتکار کی فی ایکڑ لاگت میں کمی لائی جاسکے زرعی زہروں کا استعمال کم سے کم لیا جائے تاکہ ماحول پر بھی برے اثرات نہ پڑیں کاشتکار کپاس کے کیڑوں کے کنٹرول کے لیے پہلا زرعی زہر تاخیر سے کریں کاشتکار بائیو پیسٹسائیڈ یعنی نیم کوڑتمہ اک اور دھتورا کا اسپرے کریں روائتی و جدید کیمیکل طریقہ کو مربوط طریقہ سے استعمال کرکے کیمیائی سپرے کی تعداد میں کمی لا نا ہے۔

متعلقہ عنوان :