وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا اظہار افسوس

پیر 26 جولائی 2021 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر،پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، اساتذہ اور افسران نے چئیرپرسن، شعبہ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن، سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹر عائشہ اشفاق کے سسر اور معروف صحافی و تجزیہ کار اجمل جامی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر کا کہناتھا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔