لاہور کے 5 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات ، 2 کو کلوز لائن کر دیا گیا

منگل 27 جولائی 2021 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) صوائی دارالحکومت لاہور کے 5 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات جبکہ 2 کو کلوز لائن کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات کے مطابق سب انسپکٹر پاشا عمران کوپولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او رائیونڈ سٹی، سب انسپکٹرمحمد اشرف کوپولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او شفیق آباد، سب انسپکٹر ارشد محمود کوبادامی باغ سے ایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ، سب انسپکٹر اعتزاز عارف کوٹ لکھپت سے ایڈیشنل ایس ایچ او بادامی، سب انسپکٹرعامر کو نذیر چوہنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ایس ایچ او رائیونڈ سٹی سب انسپکٹر خضر حیات اور ایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ سب انسپکٹر محمد ریاض کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا کہا گیا۔