آزاد کشمیر الیکشن ; پاکستان تحریک انصاف کی پنڈی میں واضح گروپ بندی سامنے آ گئی

کنٹونمنٹ بورڈ، چکلالہ اور راولپنڈی میں ٹکٹوں کی تقسیم پی ٹی آئی بھی چار گروپس میں بٹ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 جولائی 2021 16:01

آزاد کشمیر الیکشن ; پاکستان تحریک انصاف کی پنڈی میں واضح گروپ بندی سامنے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2021ء) : آزاد کشمیر انتخابات میں راولپنڈی میں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی گروپ بندیاں واضح طور پر سامنے آ گئی ہیں۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق لال حویلی نے اپنے حصہ کی ایک سیٹ ایل اے 43 وادی 4 جیت کر فوٹو سیشنوں کی کارگزاری کی عیاں کر دی۔ مسلم لیگ ن نے حلقہ ایل اے 44 وادی 5 اور حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کی دونوں نشستیں جیت کر پاکستان تحریک انصاف کے لیے راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

انتخابی مہم تو کہیں دکھائی نہیں دی، پولنگ کے روز مرکزی سیکرٹری عامر محمود کیانی شہر اور کینٹ عہدیداران صرف کچھ دیر کے لیے مخصوص پولنگ کیمپ آئے ، گروپ تصاویر لے کر اور سیلفیاں بنوا کر غائب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری سمیت ان کا پورا گروپ کسی بھی انتخابی جلسہ سے خطاب نہیں کر سکا جس کے باعث پاکستان تحریک انصاف کو دونوں مقامی نشستوں پر بُری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس گروپ نے ایک سینٹ جیتنے پر لال حویلی کے جشن کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا اور لال حویلی کے اُمیدوار کو شکست دلوانے کی کوشش میں اندرون خانہ پیش پیش بھی رہے۔ پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی شہر اور کینٹ میں کئی گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل گروپ کو چار دیگر تمام گروپوں نے مسترد کر دیا ہے۔ چکلالہ اور راولپنڈی کی تمام وارڈوں میں پاکستان تحریک انصاف کے دو سے سرگرم کارکنان پارٹی نامزد اُمیدواروں کے مقابلہ میں بطور آزاد اُمیدوار بلدیاتی انتخاب کے اکھاڑے میں آنے کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ٹکٹ دینے والی کمیٹیوں نے ہر وارڈ میں چار چار کارکنوں سے ٹکٹ دینے کے وعدے کر رکھے ہیں، جبکہ قربانیاں دینے والے کارکنوں نے تمام سطح کی تنظیموں کو تحلیل کر کے نئے عہدیداران سامنے لانے کا مطالبہ بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔