
وزیراعلیٰ کا سی ٹی ڈی فورس کیلئے 2 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان ،سی ٹی ڈی کیلئے بم ڈسپوزل یونٹ کا قیام عمل میں لائینگے
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے انسداد دہشت گردی فورس کے تربیت یافتہ جوان قومی جذبے سے کام کررہے ہیں ‘عثمان بزدار وزیراعلیٰ کا کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،وزیراعلیٰ نے کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم بلاک اور سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول بلاک کا افتتاح کیا وزیراعلیٰ کا سی ٹی ڈی میں نئی پوسٹوں پر بھرتی اور سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے مزید اراضی دینے کا اعلان وزیراعلیٰ نے ہائی پروفائل کیسز حل کرنے اورملزمان کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے
منگل 27 جولائی 2021 19:12

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مظاہرہ دیکھا۔
وزیراعلیٰ نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ رینج میں سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی فائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود بھی پسٹل سے فائرنگ پریکٹس کی ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب طاہر خورشید نے بھی فائرنگ پریکٹس کی ۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ رینج میں سٹیٹ آف آرٹ سہولتوں کی تعریف کی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہائی پروفائل کیسز حل کرنے اورملزمان کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی فورس کیلئے 2 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے صوبہ بھر میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشتگردی کے واقعہ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایاگیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی ، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے اراضی فوری طور پر فراہم کرنے اور مزید 10 اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاترکی تعمیر کیلئے اراضی دینے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیرترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔سی ٹی ڈی کوڈرون جی ایس ایم لوکیٹر،سنائپر رائفلز اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ سی ٹی ڈی کیلئے بم ڈسپوزل یونٹ کا قیام عمل میں لائیں گے۔ سی ٹی ڈی کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔ اس ادارے کے افسروں اور اہلکاروں نے امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے انسداد دہشت گردی فورس کے تربیت یافتہ جوان قومی جذبے سے کام کررہے ہیں اورہمیں ان پر فخر ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے ہیڈ کوارٹر میںمون سون سیزن کی شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے ادارے کی کا رکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔انسپکٹر جنرل پولیس،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گی: مریم نوازشریف
-
ٍپنجاب میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پررکھے گئے 13 شیر ضبط، 5 افراد گرفتار، مقدمات درج
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520.94 فٹ ‘ ذخیرہ 41 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.