مزدوری کے پیسوں کا تقاضہ کرنے پر ملازم پر تشدد کرنے والے مالک کو گرفتار کر لیا گیا

سالہ یتیم بچہ طاہر برگر شاپ پر مزدوری کرتا تھا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا

بدھ 28 جولائی 2021 12:59

مزدوری کے پیسوں کا تقاضہ کرنے پر ملازم پر تشدد کرنے والے مالک کو گرفتار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) مزدوری کے پیسوں کا تقاضہ کرنے پر ملازم پر تشدد کرنے والے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ایس پی اقبال ٹائون اویس شفیق نے فوری ملزم مالک سلمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

(جاری ہے)

ملزم سلمان کی برگر شاپ ہے ،یتیم بچہ طاہرسلمان کے پاس مزدوری کرتا تھا،مزدوری کے پیسوں کا تقاضہ کرنے پر سلمان نے بچے پرلوہے کی سلاخوں سے تشدد کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کیمزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس ایچ او سمن آباد عمران انوارکے مطابق14 سالہ یتیم بچے طاہر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :