برائلر گوشت کی قیمت میں مزید7روپے کمی

حکومت ، پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان قیمت فکس کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے

بدھ 28 جولائی 2021 13:52

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید7روپے کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے کمی سی183روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سی126روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت162روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پنجاب حکومت اور پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان برائلر گوشت کی قیمت فکس کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے ۔ محکمہ صنعت کے حکام سے مذاکرات میں پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنمائوںنے یہ موقف اپنایا کہ فیڈ کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت فکس نہیں ہوسکتی،مسابقتی کمیشن فیڈ کی قیمت مقرر کرے ۔

متعلقہ عنوان :