دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 28 جولائی 2021 13:52

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 263200کیوسک اور اخرج 150000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد42300 کیوسک اور اخراج42300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد50600کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد107300کیوسک اور اخراج 74100کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد161500کیوسک اور اخراج 154000کیوسک،چشمہ آمد169800کیوسک اوراخراج 195000کیوسک، تونسہ آمد172100 کیوسک اور اخراج151500 کیوسک، پنجند آمد39500کیوسک، اور اخراج 23900 کیوسک،گدو آمد 160900کیوسک اور اخراج 118400 کیوسک، سکھر آمد112000کیوسک اور اخراج 56200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد43600 کیوسک اور اخراج 3200کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1502.36 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.363 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1183.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.373 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.096 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔