Live Updates

مسجد نبوی ﷺ میں سینسر نظام کے ذریعے کام کرنے والی سینی ٹائزیشن مشینوں کی تقسیم

بدھ 28 جولائی 2021 16:40

مسجد نبوی ﷺ میں سینسر نظام کے ذریعے کام کرنے والی سینی ٹائزیشن مشینوں ..
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) مسجد نبویﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے ہاتھوں کی سینی ٹائزیشن کے لیے 220 مشینیں تقسیم کی ہیں۔ سینسر کے نظام کے تحت کام کرنے والی یہ مشینیں مسجد نبویﷺ کے متعدد صحنوں اور راہ داریوں میں نصب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تنصیب کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات اور تدابیر کا حصہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینی ٹائزیشن مشینوں کو جن جگہاں میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں پرانا حرم، توسیعی حصوں کے داخلی راستے، خواتین کے سیکشن، پانی کے ڈسپنسروں اور صحنوں میں وضو کے جانبی مقامات شامل ہیں۔

Live پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :