اسرائیل میں 5 سے 11 برس کے بچوں کی کرونا ویکسی نیشن کا آغاز

بدھ 28 جولائی 2021 16:40

اسرائیل میں 5 سے 11 برس کے بچوں کی کرونا ویکسی نیشن کا آغاز
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) اسرائیل میں پہلی مرتبہ بچوں کے لیے کرونا ویکسین (فائزر)استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد اب 5 سے 11 برس کے ان بچوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی جن کو خطرہ درپیش ہے۔امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی ذمے داران کا کہنا تھا کہ اگر بچے شدید مٹاپے یا پھیپھڑوں کے دیرینہ مرض یا کمزور قوت مدافعت یا دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں کسی خطرناک مریض یا کرونا سے وفات کا خطرہ درپیش ہے تو ایسے بچوں کو ویکسین ضرور دی جانی چاہیے۔