ایران میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی خطرناک اسرائیلی سازش ناکام

گرفتار موساد کے ایجنٹوں کے قبضے سے اہم تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی ، نقشے اور دیگر اہم دستاویزات ملی ہیں،بیان

بدھ 28 جولائی 2021 16:40

ایران میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی خطرناک اسرائیلی سازش ناکام
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) اایران نے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ملک میں دہشت گردی، تخریب کاری اور جرائم کی خطرناک صہیونی سازش ناکام بناتے ہوئے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے جاسوسوں کا ایک نیٹ ورک پکڑا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کیے گئے موساد کے ایجنٹوں کے قبضے سے اہم تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی ، نقشے اور دیگر اہم دستاویزات ملی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ موساد ایران میں دہشت گردی ، تخریب کاری اور فساد پھیلانے کی سازش کررہی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :