راولپنڈی میں ماں بیٹے کے قتل کا واقعہ ، نسیم بی بی کو شادی کے کئی سال بعد اولاد نصیب ہوئی

نسیم نے پہلے بیٹے کا نام یوسف رکھا پھر اس نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ تو دنیا کا خوبصورت ترین بیٹا ہے اور یوسف کے ساتھ گلفام بھی لگا دیا،وہ بیٹے کو بابو بنانا چاہتی تھی۔اہلخانہ کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 28 جولائی 2021 16:20

راولپنڈی میں ماں بیٹے کے قتل کا واقعہ ، نسیم بی بی کو شادی کے کئی سال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2021ء) راولپنڈی میں زیادتی کے بعد دم توڑنے والی خاتون نسیم بی بی اپنے بیٹے کو بابو بنانے کے خواب دیکھتی تھی۔بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق نسیم بی بی اور ان کے بیٹے کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کی بہن شمیم بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔شمیم بی بی نے بتایا کہ وہ کل پانچ بہن بھائی ہیں۔ان کا تعلق وہاڑی سے تھا تاہم کچھ عرصے سے ان کا خاندان اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم ہے۔

شمیم بی بی کے مطابق ان کی بہن کی شادی کم عمری میں دس برس قبل ہوئی تھی۔جس کے بعد اگلے کئی سال تک وہ اولاد کے لیے بے چین تھی تاہم بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ بے حد خوش تھیں۔وہ اپنے بیٹے کو اپنی جان سے زیادہ چاہتی تھیں۔یہی وجہ ہے کہ پہلے اس کا نام یوسف رکھا۔

(جاری ہے)

پھر پتہ نہیں کیا ہوا اس نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ تو دنیا کا خوبصورت ترین بیٹا ہے اور یوسف کے ساتھ گلفام بھی لگا دیا۔

شمیم بی بی نے مزید کہا کہ نسیم خان کا شوہر ساہیوال میں ہوتا ہے جبکہ  وہ ساہیوال اور راولپنڈی آتی جاتی رہتی تھیں۔اس طرح اس کا خاوند بھی آتا جاتا رہتا تھا۔دونوں میاں بیوی اہنے بیٹے کو بہت خیال رکھتے تھے۔نسیم کو اگر کچھ اچھا کھانے کو ملتا وہ وہ اپنے بیٹے کو کھلاتی تھیں، خود نہیں کھاتی تھیں۔نسیم بی بی کے ماموں محمد رمضان نے بتایا کہ ہم لوگوں کو پڑھائی سے  کوئی لینا دینا نہیں تھا مگر نسیم اکثر کہا کرتی تھی کہ وہ چاہتی تھی کہ ان کا بیٹا گداگری سے وابستہ نہ ہو بلکہ وہ سکول جائے ، تعلیم حاصل کرے اور بابو بنے۔

جب کبھی بچے سکول جاتے دیکھتی تو اپنے بیٹے سے بات کرتی اور ان سے کہتی کہ دیکھو تم نے بھی ان کی طرح سکول جانا ہے۔وہ گداگری چھوڑ کر بڑے بڑے کام کرنے کے بھی منصوبے بناتی تھی۔واضح رہے کہ واقعے میں ملوث ملزم نے گذشتہ روز پولیس کو گرفتاری دی تھی۔