پانچ ماہ کے دوران 300سے زائد ملازمین کو واجبات کی مد میں 5کروڑ کی ادائیگی کی گئی ،عرفان سلام میروانی

بدھ 28 جولائی 2021 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کورنگی محمد بخش دھاریجو نے سبکدوش ڈپٹی کمشنر عرفان سلام میروانی کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے 73سے زائد ریٹائرڈ اور دوران ملازمت وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء میں LPRاور فنانشل اسسٹنٹ کی مد میں 2کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد کے چیک تقسیم کئے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی غلام سرور راہپوٹہ اور بلدیہ کورنگی کے دیگر محکماجاتی سربراہان اور ریتائرڈ ملازمین اور وفات پانے والی ملازمین کے لواحقین بھی موجود تھے ۔

سبکدوش ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے بلدیاتی اداروں کے ملازمین جاں فشان کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دیہی کے ذریعے شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمات کا فریضہ انجام دے رہے ہیں انہوںنے کہاکہ کسی بھی ادارے کے ملازمین اُس ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اُن کی کاشوں اور صلاحیتوں سے ہی ادارے کی نیک نامی وابستہ ہوا کرتی ہے انہوںنے کہاکہ جب ہم نے چارج سنبھالا تو بلدیہ کورنگی کے ملازمین کا سب سے بڑا مسئلہ طویل عرصے سے ریٹائرڈ اور وفات پاجانے والے ملازمین اپنے واجبات کی ادائیگی کے لئے پریشان تھے ہم نے مسئلہ کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لئے گزشتہ 5ماہ کے دوران بلدیہ کورنگی کے ریٹائرڈ اور وفات پانے والے 300سے زائد ملازمین کو اُن کے واجبات کی مد میں 5کروڑ سے زائد رقم کی ادائیگی کو یقینی بنا یا اور آج الحمد اللہ بلدیہ کورنگی میں ملازمین کے واجبات صفر ہوچکے ہیں مجھے اُمید ہے کہ بلدیہ کورنگی اس مشن کو جاری رکھے گی اور واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا تی رہے گی اس موقع پر چارج سنبھالنے والے ڈپٹی کمشنر کورنگی محمد بخش دھاریجو نے کہا کہ یہ ایک اچھی روایت ہے اور آج میں ڈسٹرکٹ کورنگی میں اپنے منصب سنبھالنے کے پہلے دن اس نیک کام سے آغاز کررہا ہوں انہوںنے کہاکہ زندگی کا ایک طویل حصہ ادارے کے لئے وقف کرنے والوں کو اُن کے جائز واجبات کی بروقت ادائیگی ہی اُن کی خدمات کا اعتراف ہے انہوںنے کہاکہ جب تک میں اس منصب پر فائز ہوں ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی غلام سرور راہیپوٹہ نے اس موقع پر کہاکہ ملازمین فرض شناسی کے ساتھ عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنا ئیں اُن کے تمام جائز حقوق اور اُن کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا یا جائیگا ۔انہوںنے بتا یا کہ بلدیہ کورنگی شہر کا مثالی ادارہ بن چکا ہے جس نے نا مساعد حالات اور درپیش ملای مشکلات کے باوجود اپنے ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا دیا اس کا تسلسل جاری رکھا جائیگا اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اُن کی ریٹائرمنٹ کے فوری بعد ادا کردیا جائیگا ۔