سی پیک تحت پنجاب کے پہلے میگا پراجیکٹ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا
نعتی یونٹوں نے پیداوار شروع کردی، باقی حصہ سال کے اختتام تک اس پر فعال ہوگا‘ چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق
بدھ 28 جولائی 2021 18:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو صنعتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے وقت کو کم سے کم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولت فراہم کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 3300 ایکڑ اراضی پر پھیلے اس منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے جس میں فرنیچر سٹی ، گارمنٹس پارک ، جدید کاروباری مرکز اور مقامی اور غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کے لئے پاکستان میڈ مصنوعات کی نمائش کے لئے بڑا ایکسپو سینٹر شامل ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ صنعتی پلاٹس برآمدی صنعتوں، درآمدی صنعتوں کے متبادل انڈسٹری اور مقامی صنعتوں کی ری لوکیشن کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شفاف پالیسی کے مطابق الاٹ کئے جارہے ہیں۔ میاں کاشف نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی، وزیر اعظم ملک کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں اور قومی معیشت کو مستحکم کرنے اور صنعتی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو بہترین مراعاتی پیکیج دینے کے لئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے وزیر اعظم 500 میگا واٹ گرڈ اسٹیشن اور 40 ایم ایم سی ایف گیس کی منظوری دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی تکمیل پر اب تک 7.5 بلین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.