کوہلی کے مقابلے میں بابراعظم کے پاس بیٹنگ میں ٹیم کی حمایت حاصل نہیں :سلمان بٹ

بھارتی کپتان بہت تجربہ کار، بابر نسبتاً نئے کھلاڑی، میچ میں کوہلی ناکام ہوجائیں تب بھی انکی ٹیم جیتنے کے قابل ہوتی ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 جولائی 2021 16:37

کوہلی کے مقابلے میں بابراعظم کے پاس بیٹنگ میں ٹیم کی حمایت حاصل نہیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جولائی 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اگر میچ میں ناکام ہوجائیں تب بھی ان کی ٹیم جیتنے کے قابل ہوتی ہے ۔ ایک ویڈیو میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان موازنے سے متعلق مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے 36 سالہ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان کے مقابلے میں بابراعظم کے پاس بیٹنگ میں ٹیم کی حمایت حاصل نہیں ہے جو کوہلی کی بہترین کارکردگی کو میچ وننگ پرفارمنس میں تبدیل کر دیتی ہے ۔

سلمان بٹ نے کہا کہ کوہلی کے پاس مکمل فریم ورک موجود ہونے کے ساتھ شاندار کھلاڑیوں پر مشتمل ایک گروپ بھی ہے جس کی بدولت میچ میں کوہلی کی بلے بازی میں ناکامی کے باوجود دیگر کھلاڑی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ویرات کوہلی بہت تجربہ کار جب کہ بابراعظم نسبتاً نئے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو میچ میں اکیلے ہی لڑنا پڑتا ہے کیونکہ قومی ٹیم کا بیٹنگ کا شعبہ بھارتی ٹیم کے مقابلے میں بہت کمزور ہے ۔                                                                                                                          

متعلقہ عنوان :