وزیراعظم کا فردوس عاشق اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ ،ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی

جمعرات 29 جولائی 2021 18:21

وزیراعظم کا فردوس عاشق اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ ،ضمنی انتخاب میں کامیابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے پی پی 38 میں تحریک انصاف کی کامیابی پر فردوس عاشق اعوان کو مبارکباد دی۔عمران خان نے کہا کہ آپ نے ان حلقوں میں بہت محنت کی جس سے پی ٹی آئی کی کامیابی ممکن ہوئی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو کو پی پی 38 اور آزاد کشمیر کی مہاجرین نشستوں پر کمپین کا ٹاسک سونپا تھا۔