ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے قائم ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 29 جولائی 2021 17:43

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے قائم ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف،سماجی کارکن فرحت کمال ضیا سمیت پرائیویٹ سکول مالکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام سکولوں کا فیس سٹرکچر طلب کر لیا اور کہا کہ کسی بھی سکول کو اضافی فیس طلب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں میں ضرورت مند بچوں کو پانچ فیصد سکالرشپ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ، جس میں بچوں کی سکول کی کتابیں، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات سکول انتظامیہ دے گی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں میں ضرورت مند بچوں کے داخلے کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بہتر تعلیم حاصل کر کے مستقبل میں معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :