مرید عباس قتل کیس :ملزم کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی ،سماعت ملتوی

جمعرات 29 جولائی 2021 21:33

مرید عباس قتل کیس :ملزم کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت دہرے قتل کیس میں نامزد ملزم عاطف زمان کے وکیل کی ایک بار پھر غیر حاضر پر برہم کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کے وکیل کو پیش ہونے کے لیے مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل کی جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت کی۔ مدعیہ زارا عباس پیش ہوئی۔ جیل حکام نے ملزمان کو پیش کیا۔ ملزم عاطف زمان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ ملزم عاطف زمان کے وکیل کی ایک بار پھر غیر حاضر پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کے وکیل کو پیش ہونے کے لیے مہلت دے دی۔

متعلقہ عنوان :