تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد سے امیدواروں نے کینٹ بورڈ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمعرات کو جمع کروا دیئے

جمعرات 29 جولائی 2021 22:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد سے امیدواروں نے کینٹ بورڈ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمعرات کو جمع کروا دیئے، اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر محمد آصف قادری، ضلعی ناظم اعلی عبدالقادر ملکانی، ممبران عمران قریشی، اسلم سروری ایڈوکیٹ اور لبیک لائرز فورم کے ذمہ دار بھی موجود تھے، ٹی ایل پی کی جانب سے وارڈ2سے اویس،سید محمد ذیشان وارڈ 5،محمد نوید قریشی وارڈ 6،محمد فیصل آرائیں وارڈ 7، محمد ارشد علی وارڈ 9 اور محمد آصف وارڈ 1 سے امیدوار ہیں۔