عشرہ محرم الحرام 2021کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کو قائم رکھنے سمیت دیگر انتظامات کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار
جمعرات 29 جولائی 2021 22:46
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہ یار کے کانفرنس ہال میں عشرہ محرام الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار رخسار احمد کھاوڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار عبدالحفیظ لغاری،ڈی ایس آر پاکستان رینجرزخضر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو ٹنڈوالہیار اختر علی شیخ،ڈی ایس پی سٹی ٹنڈوالہیار سید عرفان علی شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر لچھمن داس، تینوں تعلقوں ٹنڈوالہیار، چمبڑ اور جھنڈومری کے اسسٹنٹ کمشنر،محکمہ صحت، حیسکو، بلدیات و متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران کے علاوہ تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علما اکرام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے دوران ڈ اکٹر ز، ایمبولینس او ر ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے حیسکوٹنڈوالہیار کے افسران کو خاص ہدایت کی کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران رات کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوڈشیڈنگ کا شیڈول ترتیب دیا جائے۔ اجلاس میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار رخسار احمد کھاوڑ نے بتایا کہ عشرہ محرام الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیاگیاہے۔ اس ضمن میں جلسے وجلوسوں میں پولیس کے جوان تعینات کئے جائینگے۔ انہوں نے علما اکرام سے اپیل کی کہ اس عشرہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے دے گئے اوقات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور انہوں نے ضلع کی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس عشرہ محرم الحرام میں کروناوائرس کے پھیلا اور اس سے بچا کیلئے حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایس اوپیز پر عمل کرنے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھیں۔اس موقع پر تمام علمااکرام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.