ادویات کی خریداری میں 67 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے سے متعلق ریفرنس میں نیب کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت

جمعہ 30 جولائی 2021 19:03

ادویات کی خریداری میں 67 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے سے متعلق ریفرنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) احتساب عدالت نے کے وی ایس ایس اسپتال میں ادویات کی خریداری میں 67 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے سے متعلق ریفرنس میں نیب کو مفرور ملزمان کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے لیئے مہلت دیدی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو کے وی ایس ایس اسپتال میں ادویات کی خریداری میں 67 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے مفرور ملزموں سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لئیے مہلت کی استدعا کردی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت کی جانب سے مفرور ملزموں کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے۔ ریفرنس میں شریک ملزم جاوید احمد راجپوت انتقال کر چکے ہیں۔ نیب کے مطابق قاضی عبد الوہاب نے جعلی ادویات کی کھپت ظاہر کی۔ادویات کی خریداری میں سیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی۔ ملزمان نے ملی بھگت سے قومی خزانے کو 67 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :