کبیربیدی نے اپنی زندگی کا تلخ تجربہ بیان کردیا

کئی بار قبول کرچکا طلاقوں کے پیچھے غلطی میری ہی تھی، پنی کتاب میں ایسی ہی چیزیں ،سچائی لکھی ہے جس بارے سوال کیا جاسکتا ہے، بھارتی اداکار

جمعہ 30 جولائی 2021 20:46

کبیربیدی نے اپنی زندگی کا تلخ تجربہ بیان کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) بھارتی اداکار کبیر بیدی نے تین طلاق کا اپنا تلخ تجربہ اپنی کتاب "کہانی جو میں ضرور بتاؤں گا" میں بیان کردیا۔ایک انٹرویو کے دوران کبیر بیدی نے کہا کہ میں کبھی اپنی طلاق کے پیچھے چھپی سچائی کو بتانے سے متعلق کبھی نہیں شرمایا۔انہوں نے کہا کہ میں کئی بار یہ بات بھی قبول کرچکا ہوں کہ ان طلاقوں کے پیچھے غلطی ہی میری تھی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میں کس طرح اتنا فرینک ہوں، کس طرح اتنا سچا ہوں تو میں نے لوگوں کو جواب دیا کہ میں وہ باتیں بتاتا ہوں جو لوگ اکثر چھپا لیتے ہیں۔اپنی زندگی کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کبیر بیدی نے کہا کہ زندگی اسی صورت میں دلچسپ ہوتی ہے جب اس میں کوئی ڈراما ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی سوانح حیات لکھتے ہیں جو صرف آپ کی کامیابیوں، آپ کی زندگی میں کیے گئے اچھے کاموں اور تمام اچھے لوگوں سے ملاقات پر مبنی ہو تو آپ کی آنکھیں چمک اٹھتی ہیں۔

کبیر بیدی نے کہا کہ سچی کہانی ایک ڈراما ہوتی ہے جس میں آپ کا ہیرو کامیابی کے بعد بھی رسی پر چل رہا ہوتا ہے، اور اس میں دیکھا یہ ہے کہ آپ پھر اپنے آپ کو دوبارہ پریشانیوں سے کیسے نکالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں ایسی ہی چیزیں اور سچائی لکھی ہے جس کے بارے میں ان سے سوال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :