اکشے کمار نے اپنی فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ بتادی

جمعہ 30 جولائی 2021 20:39

اکشے کمار نے اپنی فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ بتادی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) بھارتی فلم اندسٹری کے جانے مانے نام اکشے کمار کی نئی فلم کی ریلیز مسلسل منسوخی کے بعد اب حتمی طور پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بیل بوٹم رواں برس 27 جولائی کو ریلیز ہونی تھی جو اب آئندہ ماہ تھیٹرز کی زینت بنے گی۔اس حوالے سے اکشے کمار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں انھوں فلم کا ایک چھوٹا سا ٹیزر بھی شیئر کیا۔انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان یوں کیا کہ "بڑی اسکرین پر آپ کو محظوظ کرنے کا ہمارا مقصد، تاریخ 19 اگست 2021، فلم بیل بوٹم کی آمد کا اعلان کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :