حوثی باغیوں کے 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد حملے ناکام بنائے،عرب اتحاد

حوثی ملیشیا نے 383 میزائل اور 960 ڈرون حملے کیے،ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی

اتوار 1 اگست 2021 14:50

حوثی باغیوں کے 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد حملے ناکام بنائے،عرب اتحاد
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) سعودی فوجی اتحاد نے حوثی باغیوں کے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد حملے ناکام بنا دیئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان عرب فوجی اتحاد بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے دعوی کیا کہ باغیوں کے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد حملے ناکام بنائے۔

(جاری ہے)

بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثی ملیشیا نے 383 میزائل اور 960 ڈرون حملے کیے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کا میزائل شکن فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے اور حوثی باغیوں کے ڈرونز تباہ کرنے کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :