سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی، ڈاکٹرز کا مزید نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ

اتوار 1 اگست 2021 19:45

سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی، ڈاکٹرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) کورونا کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔تفصیلات کے مطابقکورونا کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو گزشتہ روز طبیعت ناسازی کے باعث قائداعظم ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت مجموعی طور پر پہلے سے قدرے بہتر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آکسیجن سیچوریشن لیول 96 تک پہنچ گیا جبکہ ان کی کھانسی بھی گزشتہ روز کی نسبت بہتر ہوگئی۔ڈاکٹرز نے فی الحال جسٹس فائز عیسیٰ کو مزید نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور طبیعت ٹھیک ہونے پرانہیں گھر منتقل کردیا جائے گا۔دوسری جانب جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی زیرعلاج ہیں اور ان کی بھی طبیعت بہتر ہے۔