
اسلام آباد پولیس ٹریفک ہیڈکوارٹرز ایف ایم ریڈیو 92.4 کے ذریعے لائیو کھلی کچہری کا انعقاد
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے براہ راست شہریوں کے مسائل سنے حل طلب مسائل کے بارے میں موقع پر احکامات جاری کئے دیگر مسائل کے حل کیلئے یقینی دہانی کروائی۔
پیر 2 اگست 2021 11:37

(جاری ہے)
ایف ایم ریڈیو پر لائیو کھلی کچہری 11بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہی جس میں سینکڑوں شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ٹیلی فون کے ذریعے شہریوں نے آئی جی اسلام آباد تک اپنے مسائل کے حل کے لئے پیغامات پہنچائے جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں نے براہ راست اس پروگرام میں شرکت کی،
آئی جی اسلام آباد نے کہا ایف ایم ریڈیو 92.4 پر کھلی کچہری کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا،ان کی شکایات سنیئر پولیس افسران تک رسائی ممکن بنانا تاکہ ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے لائیو کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارے افسران و جوانوں نے ملک قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا شہریوں کی دن رات خدمت کے لیے ہمارے افسران و جوان /16 16 گھنٹے ڈیوٹی ادا کررہے ہیں محکمہ پولیس میں کچھ ایسے افراد بھی ہیں جن کے خلاف شکایات بھی ہوتی ہیں جن کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہم پولیس میں اندرونی احتساب کا عمل شروع کررکھا ہیاس کے لیے 1715 ہیلپ لائن کا اجراء کررکھا ہے شہریوں سے استدعا ہے افسران و جوان آپ کی خدمت کے لیے کھڑے ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں یہ آپ کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ہیں خواتین اور بچوں کی مدد کے لئے جینڈر پروٹیکشن یونٹ کا قیام کیا تاکہ عام آدمی تک رسائی ممکن بنائی جاسکے متاثرہ خواتین کی مدد کے لئے خواتین کا عملہ تعینات کیا گیا ہیایک مہینے میں 131 خواتین نے مدد کے لئے کال یا درخواست دی جن کی فوری دادرسی کی گئی جینڈر پروٹیکشن یونٹ کے ذریعے طبی و لیگل امداد فراہم بھی کی جارہی ہے قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے جس میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین دن میں 40 سے زیادہ منشیات ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا والدین کو بھی چاہیے کہ اپنے بچوں پر نگاہ رکھیں، ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایت دے رہا ہوں بھارہ کہو و دیگر جگہوں پر جہاں ٹریفک کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں شہریوں نے آئی جی اسلام آباد کی براہ راست ان کی شکایات سننے پر شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو سراہا اور ایسے اقدامات جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا،آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کو یقین دلایا کہ شہریوں کی شکایات براہ راست سننے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں.اس قبل آئی جی اسلام آباد فیس بک اور ایف ایم ریڈیو لائیو کھلی کچہری کا انعقاد کر چکے ہیں یہ اس سلسلے کی تیسری کھلی کچہری کا انعقاد ہے اور مزید بھی یہ سلسلہ جا ری رہے گا۔
مزید اہم خبریں
-
ن لیگ نے ایک ماہ کا وقت مانگا ہے ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، ہم ان کو وقت دیں گے
-
وزیراعلیٰ کے پی کو کہتے کہ تجربہ نہیں لیکن مریم نوا زنے کونسی کارپوریشنز چلائیں جوبڑا صوبہ حوالے کردیا
-
جمادی الاول کے چاند کی پیدائش ہو گئی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو پتا ہی نہیں کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی ایکسپائری نہیں ہوتی
-
وفاقی دارالحکومت کے نجی مال میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
-
رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
پاکستان کے معدنی ذخائر2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پرمحیط ہیں جوکہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا ہیں
-
شوگر ملز مالکان کا اربوں روپے منافع کمانے کا سلسلہ جاری
-
وسطی ایشیا، روس کی منڈیوں تک رسائی کیلئے کابینہ فیصلوں پر جلدازجلد عملدرآمد کیا جائے
-
ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، ایک ماہ کے دوران فی کلو 45 روپے تک مہنگی
-
زیتون کا شعبہ پاکستان کی معیشت کیلئے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے،رانا مشہود
-
پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت کا نظام ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.