بہاولنگر،ڈی پی او محمد ظفر بُزدار کی ہدایت پر صدر سرکل کی ڈی ایس پی امجد کمبوہ کی قیادت میں پولیس کی کاروائی بین الصوبائی گینگ کے کارندے مال مسروقہ سمیت گرفتار

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 2 اگست 2021 13:09

بہاولنگر،ڈی پی او محمد ظفر بُزدار کی ہدایت پر صدر سرکل کی ڈی ایس پی ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) تھانہ سٹی اے ڈویژن اور بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کی زبردست کاروائی،شوکت علی عرف شوکی بین الاضلاعی چور گینگ کے 3 جب کہ عمر فاروق گینگ کے 2 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ12 عدد موٹر سائیکل کل مالیتی9 لاکھ97ہزار 500 روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی اے ڈویژن اور بی ڈویژن بہاولنگر میں چوری کی مختلف وارداتوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدارنے چوری میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے SDPOصدرسرکل امجد جاوید کی سربرہی میں سپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔

ایس ایچ اوتھانہ سٹی اے ڈویژن سیف اللہ حنیف اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر محمد اکبرنے پویس ٹیمز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعما ل سے چوری کی وارداتوں میں ملوث شوکی چور گینگ کے 3 ملزمان شوکت ولد مبارک علی قوم سید سکنہ فرید کوٹ تحصیل و ضلع پاکپتن، عبدالستار ولد محمد رمضان قوم تیلی سکنہ 217 ر۔

(جاری ہے)

ب سلطا ن ٹاوٗ ن فیصل آباد اور حیدر علی ولد بخاری شاہ سکنہ شیرا چترا بہاولنگر جب کہ عمر فاروق چوری گینگ کے 2 ملزمان عمر فاروق ولد حاجی منشاء قوم جوئیہ اور محمد اکرم ولد الیاس قوم شیخ سکنائے فاروق آبادبہاولنگرکو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل چوری کی وادا تیں کرتے تھے ملزم شوکت عرف شوکی 93 مقدمات جب کہ عبداالستاروغیرہ 4 کس ملزمان بھی موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے۔

دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر ملزما ن کے قبضہ سے مال مسروقہ12 عدد موٹر سائیکل کل مالیتی9 لاکھ97 ہزار500 روپے برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے پولیس ٹیمز کی اس شاندار کاروائی پر شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع ایس ڈی پی او صدر سرکل امجد جاوید نے کہا کہ عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ ضلعی پولیس دن رات میدان عمل میں پوری جانفشانی سے سر گرم عمل ہے۔