سیپکو روہڑی سب ڈویژن کا بجلی چوروں کے خلاف تابڑ توڑ آپریشن جاری بارہ سو کنڈہ کنکشن کاٹ کر ہزاروں میٹر تار قبل کرلی۔ محمد جان بگٹی ایس ڈی او روہڑی

Imran Malik عمران ملک پیر 2 اگست 2021 13:10

سیپکو روہڑی سب ڈویژن کا بجلی چوروں کے خلاف تابڑ توڑ آپریشن جاری بارہ ..
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) سیپکو  شہرکے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران 12سوسے زائد غیرقانونی کنڈاکنکشن 50سے زائد ڈائریکٹ کنکشن منقطع بجلی چوری میں استعمال ہونے والی ہزاروں میٹر تاریں ضبط بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بجلی صارفین کوہرممکن ریلیف فراہم کرینگے ایس ڈی او سیپکو روہڑی محمدجان بگٹی تفصیلات کے مطابق سیپکو چیف کی ہدایت پر روہڑی کے مختلف کاروباری ورہائشی علاقوں میں سیپکو کی جانب سے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ایکسئین روہڑی راجکمار،ایس ڈی او سب ڈویثرن روہڑی محمدجان بگٹی،لائن سپرنٹنڈنٹ زاہدحسین میمن،لائن مین فیاض احمدسومرو،لائن مین داؤد احمدسومرو پر مشتمل چھاپہ مارٹیم کی جانب سے نیویارڈ کالونی کے درجنوں علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں غیر قانونی کنکشن اور بڑی تعداد میں ٹرانسفارمروں میں لگائے گئے ڈائریکٹ کنکشن منقطع کرکے بجلی کی چوری میں استعمال ہونے والی ہزاروں میٹر تاریں بھی ضبط کرلی اس سلسلے میں ایس ڈی او سیپکو سب ڈویثرن روہڑی محمدجان بگٹی کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار ٹیم کی جانب سے 12سے زائد غیر قانونی طورپر لگائے گئے بجلی کے کنڈے اور50سے زائد ڈائریکٹ کنکشن منقطع کئے گئے ہیں انکا مزید کہناتھا کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بجلی چوری سے ٹرانسفارمروں پر اضافی بوجھ پڑنے سے ٹرانسفارمر خراب ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے بل ادا کرنے والے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بل ادا کرنے والے بجلی صارفین کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کیا جائے گا بجلی چوری کی روکتھام کے لئے بدستورآپریشن جاری رکھا جائے گا واضح رہے کہ نیویارڈ کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کی بڑے پیمانے پر شکایات ہیں جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سیپکو کی جانب سے منقطع کئے گئے کنڈا کنکشن پرائیوٹ لائن مینوں کی مدد سے فورا بعد لگوالئے جاتے ہیں جسکی وجہ سے سیپکو آپریشن تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہورہا ہے اور مسلسل کاروئیوں کے باوجود نیویارڈکالونی میں بجلی چوری کا سلسلہ عروج پر پہنچا ہوا ہے بجلی چوری کی وجہ سے نیویارڈ کالونی میں بڑے پیمانے پر ادارہ کو یونٹ خسارہ اور ٹرانسفارمرخراب ہونے کی وجہ سے بھی نقصان برداشت کرنا پڑرہاہے۔

متعلقہ عنوان :