حکومت ریونیو نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کررہی ہے لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کا ریونیو کی کھلی کچہری سے خطاب

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 2 اگست 2021 13:43

حکومت ریونیو نظام کو  جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کررہی ہے لوگوں کے مسائل ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر   اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق  نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے  اور انکے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر،  ریونیو افسران اور ریونیو سٹاف  موجود تھا۔

ڈپٹی کمشنر  شفقت اللہ مشتاق  نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں  کہا کہ حکومت ریونیو نظام کو  جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کررہی ہے لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ضلع بہاول نگر میں وزیراعظم کے وژن  اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہدایات کے مطابق  قانونگوئی حلقوں میں دیہی مال مراکز بھی بنا ئے گئے ہیں اور اس کا دائرہ کار پٹوار سرکلز تک پھیلایا جارہا ہے اس سے عوام کو  تحصیلوں اورضلع کی سطح کے دفاتر میں آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی. انہوں نے  کہا ریونیو سسٹم میں انقلابی تبدیلی سے دیوانی مقدمات اور ریونیو سے متعلق  مسائل  میں کمی کا باعث بنیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بزدار  حکومت  نے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرکے فرسودہ اور تاخیری حربوں پر مبنی ریونیو نظام میں تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے ۔ ریونیو عوامی خدمت  کچہری میں ریونیورریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات ، رجسٹری،ڈومیسائل اور سائلین کے ریونیو سے متعلق مسائل کو  حل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر  نے سائلین سے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان سے درخواستیں وصول کیں جن پر مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے.اسی طرح ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری منعقد ہوئیں جہاں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل موقع پر حل کئے.