پی ٹی آئی حکومت نے تین سالوں میں آج تک ایک بھی بڑامنصوبہ شروع نہیں کیا‘پرویز ملک

آٹا چینی بجلی گیس دوائی ایل این جی چور عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ‘خواجہ عمرا ن نذیر

پیر 2 اگست 2021 15:47

پی ٹی آئی حکومت نے تین سالوں میں آج تک ایک بھی بڑامنصوبہ شروع نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تین سالوں میں آج تک ایک بھی بڑامنصوبہ شروع نہیں کیا،عمران نیازی کا ضمانتی اٴْس کا اپنا چپڑاسی ہے اللہ کی شان ہے ،آٹا چینی بجلی گیس دوائی ایل این جی چور عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ،عوام کو 19 فیصد مہنگائی اور ملک کو 14000 ارب کے تاریخی قرض کی دلدل میں گرانے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے جان و مال ک تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہیں ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ یہی نالائق ہیں کسی بھی شعبہ میں ان کی کار کردگی نہ صرف زیر ہے بلکہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے انتقام کی آگ ابھی ٹھنڈی نہیں ہوئی جبکہ عوام بے یارومددگار فاقوں پر مجبور ہیں،ملکی معیشت تباہ کردی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سوداگری کا ورلڈ کپ لینے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ' عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے۔