پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی

پیر 2 اگست 2021 20:10

پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان، پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گا۔ 11 اگست سے 11 پروازیں زائرین کو لے کے نجف اشرف پہنچیں گی ۔ زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروادیا گیا ہے۔ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو