صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی (کل )کوئٹہ کا دورہ کرینگے

پیر 2 اگست 2021 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی (کل) آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وویمن ٹی 20کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب میں شرکت، گورنر ہائوس کوئٹہ میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹریکٹر کی تقسیم، پارلیمنٹرینز سے ملاقات کریں گے جبکہ خاتون اول آج سردار بہاد ر خان وویمن یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گی۔