کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے سنگاپورین کمپنی ماہرین کل سے امدادی کاموںکا آغاز کردینگے

منگل 3 اگست 2021 00:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ77کو نکالنے کیلئے سنگاپوری کمپنی وی میکس میرین پرائیویٹ لمیٹڈ کے ماہرین منگل سے امدادی کاموںکا آغاز کردینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنگاپوری کمپنی وی میکس میرین پرائیویٹ لمیٹڈ پہلے مرحلے میںسالویج آپریشن کیلئے ضروری آلات نصب کرے گی ، ماہرین کی ٹیم منگل کو متعلقہ جگہ کا معائنہ کرے گی جبکہ ٹیم کے ہمراہ کے پی ٹی حکام بھی جائیں گے ،سنگاپوری ماہرین کی ٹیم سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ دے گی،وزارت میری ٹائم نے جہاز نکالنے کے لئے 15 اگست کا وقت دیا ہے جبکہ جہاز پھنسے کی ابتدائی رپورٹ منگل کو جاری کی جائے گی،جہاز سے نکالے گئے کریو کے انٹرویوز کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے،جو کریو ممبرز جہاز سے تبدیل کئے گئے تھے ان سب کو بھی بلا کر انٹرویو کیا جارہا ہی

متعلقہ عنوان :