تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی‘دو ڈکیت گرفتار‘دو موٹر سائیکل برآمد

منگل 3 اگست 2021 13:14

تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی‘دو ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل اور پچاس ہزار روپے کی نقدی رقم اور ناجائز اسلحہ بر آمد ڈی پی او قصور عمران کشور کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس پتوکی اعظم ڈھڈی نے اپنی جدید ٹیکنالوجی کی مدد و تکنیکی سطح پر کام کرتے ہوئے اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے گزشتہ روز ڈکیت گینگ عبدالحمید عرف مجیدی اور سرفراز کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ماہ قبل گلشن سبحان کالونی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک وکیل کو فائر مارنے اور متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا یہ ڈکیت گینگ ارکان درجنوں سنگین نوعیت کے مقدمات میں قصور پولیس کو مطلوب تھا پولیس نے ڈکیت گینگ کے قبضہ سے دوران واردات چھینی گئی ،2عدد موٹر سائیکل،اور پچاس ہزار روپے کی نقدیرقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ڈکیتتوں کا تعلق کوٹرادھاکشن سے بتایا جاتا ہے ڈی پی او قصور عمران کشور کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی اعظم ڈھڈی اور انکی ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے