ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کا سینٹرل پولیس آفس میں داخلہ بند

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں حاضری 50 فیصد تک رکھی جائے گی،آئی جی سندھ

منگل 3 اگست 2021 17:11

ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کا سینٹرل پولیس آفس میں داخلہ بند
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے کراچی کے سینٹرل پولیس آفس میں ویکسینیشن نہ کرانے والوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کے جاری کیئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق ناصرف مہمانوں پر بلکہ پولیس ملازمین پر بھی ہو گا۔آئی جی سندھ مشتاق مہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے محکمہ داخلہ کی ہدایت پر عمل کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں حاضری 50 فیصد تک رکھی جائے گی۔