بھارت میں2017سی2019کے دوران 348افراد پولیس کی حراست میں ہلاک ہوئے ،230افراد کا سیاسی قتل کیاگیا

بدھ 4 اگست 2021 18:01

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) بھارت میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2017سے 2019کے دوران تین برس میں 348افراد پولیس کی حراست میں ہلاک ہوئے اور 230 افراد کا سیاسی انتقام کی وجہ سے قتل کیاگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے ملک میں ہونے والے سیاسی قتل کے واقعات کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے حوالے سے کہاہے کہ 2017سے 2019کے دوران230افراد کا سیاسی قتل کیاگیا ۔

اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی سات یونین ٹیریٹریز اور غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کسی بھی شخص کو سیاسی انتقام کی بنا پر قتل نہیں کیاگیا۔ بھارتی لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے کہا کہ اعدادو شمار کے مطابق 2017میں 98ایسے واقعات میں 99 افراد کا قتل کیاگیا جبکہ 2018میں وہ 54واقعات میں59افراد اور 2019میں 61واقعات میں 7 افراد کاسیاسی قتل کیاگیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میںوزیر مملکت نے کہاکہ بھارت کے مختلف حصوں میں ان تین برسوں کے دوران 348افراد پولیس کی حراست میںہلاک ہوئے جبکہ ایک ہزر189افراد کو حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔انہوںنے کہاکہ 2018میں 136افراد ،2019میں112اور2020میں 100افراد پولیس کی حراست میں موت ہوئی ۔انہوںنے مزید کہاکہ 2018میں542افراد ،2019میں411اور2020میں 236 افرادکو پولیس کی حراست میں تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔