مظبوط پاکستان ہی کشمیر جنت نظیر کی مکمل آزادی کی ضمانت ہے،سول سوسائٹی اوچشریف کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

Ahmad Hassan awan احمد حسن اعوان جمعرات 5 اگست 2021 12:15

مظبوط پاکستان ہی کشمیر جنت نظیر کی مکمل آزادی کی ضمانت ہے،سول سوسائٹی ..
اوچشریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) ریلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے روا رکھے جانے والے مظالم پر شدید نعرے بازی کی گئی,ہندوستان مردہ باد مودی مردہ باد کے نعرے لگائے گئے، شرکاء ریلی نے کہا ہے کہ بھارت کے مقدر میں سوائے زلت کے اور کچھ نہیں ہوگا آج بھارت اندرونی خلفشار کا شکار ہے اور پوری دنیا اس کے تباہ کن بیانیے کو جان چکی ہے اسوقت بھارت سفارتی محاز پر روز شکست کھا رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی پر پچھتاۓ گا خطے میں موجود تمام پڑوسی ممالک ہندوستان کی ظالمانہ پالیسیوں اور اقدامات کے باعث دور ہوتے جارہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر آج ہندوستان تنہائی کا شکار ہے جبکہ ہندوستان کی عوام بھی مودی کے آر ایس ایس نظریہ کو ریجیکٹ کرتے ہوئے ہندوتوا کے ایجنڈے کو مسترد کررہی ہے ایسے میں مودی سرکار کو سخت ہزیمت کا بھی سامنا ہے،
شرکاء ریلی نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنے ناپاک عزائم سے باز رہے اور پاکستانی قوم کو مت للکارے پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور افواج پاکستان خطے کی مجموعی صورتحال بارے گہری نظر رکھے ہوئے ہے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور عملی جواب دیا جائے گا بھارت کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں خون ریزیاں ترک کرے اور انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے کشمیری عوام کو انکا حق دے،ریلی میں شرکاء نے پینافلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے اور مطالبات درج تھے،
پاکستان تحریک انصاف, سوشل سول سوسائٹی, پاکستان کسان اتحاد کےتحصیل رہنما راؤ فاروق, میڈیا نمائندگان اور مختلف کاروباری شخصیات و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی، پاکستان تحریک انصاف اوچشریف کے رہنماؤں محمد مکی معاویہ, محمد اکبر ستار، چاند خان ، شیخ ہارون میاں ،محمد نوید اور سوشل سول سوسائٹی کے رہنما سید عادل شاہ بخاری بھی موجود تھے،