حسن افضل خان نے بطور قونصل جنرل دبئی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعرات 5 اگست 2021 13:09

حسن افضل خان نے بطور قونصل جنرل دبئی ذمہ داریاں سنبھال لیں
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 05 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،اعجاز احمد گوندل) حسن افضل خان نے بطور قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ دبئی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ گزشتہ روز حسن افضل خان نے اپنی سفارتی اسناد راشد القصیر ڈپٹی ڈائریکٹر منسٹری آف فارن افیئرز اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن کو ان کے دبئی آفس میں پیش کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راشد القصیر نے نئے قونصل جنرل حسن افضل خان کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔

دبئی اور دیگر امارات میں موجود پاکستانیوں نے بھی نئے قونصل جنرل حسن افضل خان کو خوش آمدید کہا ہے۔
 حسن افضال خان پاکستان فارن سروس میں 19 برس کا تجربہ رکھتے ہیں اور اس عہدے پر تعیناتی سے قبل وزارت خارجہ اسلام آباد میں ڈی جی خارجہ امور کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ برلن ، پریٹوریا اور ہنوئی کے پاکستانی مشن میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :